پاکستان میں دہشت گردی کم ہوئی ، امریکی محکمہ خارجہ

ن

امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردی سے متعلق 2014 کی رپورٹ جاری کردی ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے مختلف ممالک میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق 2014 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق  2014 میں دنیا کے 95 ممالک دہشت گردوں کی کارروائیوں کا نشانہ بنے ۔ان واقعات میں 35 فیصد اضافہ ہوا جب کہ دہشت گردی سے ہلاکتوں میں 81 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جن میں عراق، افغانستان سرفہرست ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ ممالک میں دہشت گردی کم بھی ہوئی ہے جن میں پاکستان سرفہرست ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ بنیاد پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم افواج پاکستان تحریک طالبان سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کررہی ہے جب کہ افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے بھی پاکستان میں محفوظ ٹھکانے تلاش کیے جارہے ہیں۔

رپورٹ میں کراچی کے بارے میں کہا گیا کہ شہر میں مختلف گروپوں کے درمیان سیاسی اور لسانی تشدد جاری ہے جس میں عسکریت پسند تنظیمیں، شدت پسند مذہبی گروپ اور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ملوث رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کراچی کی سیکیورٹی پاکستانی قیادت کی ترجیحات میں رہی ہے ۔ کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر آپریشن جاری ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے