میں مولاناجالندھری کیساتھ ہوں

وفاق کے ناظم اعلی قاری حنیف جالندھری کے خلاف آج کل مہم زوروں پہ ہے_ لاہور کی ایک موٹی شخصیت کی چلائی گئی مہم کی وجہ سے ان پہ بہت کیچڑ اچھالا جا چکا ہے_

حتی کے قادیانی نواز کی بھبتیاں بھی کسی جا چکی ہیں_ کسی نے کہا جالندھری نے وفاق کا سودا کیا کسی نے کہا کہ جالندھری نے اربوں روپے کمائے ہیں_

غرض جتنی منہ اتنی باتیں_ میں نے کئی بار وفاق اور حنیف جالندھری پہ تنقید کی لیکن آج میں انکے ساتھ کھڑا ہوں اسکی کئی وجوہات ہیں_

سب سے پہلی وجہ حنیف جالندھری کا ساتھ دینے کی یہ ہے کہ یہ مہم ایک ٹاؤٹ اور شرابی شخص نے انکے خلاف شروع کی_ جب بھی ان دونوں شخصیات کا موازنہ کیا جائے گا تو میں بلا دلیل جالندھری کیساتھ ہوں گا_

دوسری وجہ ہے کہ نائن الیون کے بعد جس شور سے مدارس پہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے الزمات لگنا شروع ہوئے انکا دلیل کے ساتھ رد حنیف جالندھری نے کیا اور بھرپور کیا_ دلائل کے ساتھ جس طرح مدارس کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا وہ کم ہی کسی نے پیش کیا ہو گا_ یہ دور مدارس کی آزمائش کا تھا جالندھری نے پوری کوشش کی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی_

ایک وقت تھا جب لال مسجد والوں نے مسلح بغاوت کی . تمام مدارس کے طلباء کا جذبہ جہاد عروج پہ تھا ایک اشارے کی دیر تھی کہ ملک میں آگ لگ سکتی تھی لیکن مشکل وقت میں جذبات سے ہٹ کر جس طرح کا فیصلہ کیا یہ کمزور اعصاب کا مالک شخص نہیں کر سکتا تھا وقت نے بتایا کہ جالندھری اور انکے احباب کا فیصلہ درست تھا_

جالندھری کا سب سے اہم کارنامہ میری نظر میں یہ ہے کہ حنیف جالندھری نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ایک چھت تلے جمع کیا امن کے لیے کوششیں کیں_ وفاق کے پلیٹ فارم سے اگر یہ کام کیا جاتا تو اور ہی اچھا تھا لیکن اس نے دنیا کو بتایا کہ ہم شدت پسند نہیں حنیف جالندھری نے اقلیتوں کے حوالے سے بھی کھل کے کام کیا اب انہیں اس کی سزا دی جا رہی ہے

میں باوجود تمام تر اختلافات کے حنیف جالندھری کیساتھ ہوں میں اپنے قارئین سے بھی کہوں گا کہ وہ اس موقع پہ انکے خلاف کسی مہم کا حصہ نہ بنیں_

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے