مچل مارش،پاکستان کے خلاف سیرز سے باہر

پاکستان کے خلاف ابتدائی دومیچوں میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ رہنے والے آل راؤنڈر مچل مارش زخمی ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کندھے کی انجری کا شکار مچل مارش پاکستان کے خلاف سیریز کے دیگر میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ انھیں ہندوستان کے دورے کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی ٹیم میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ میچل مارش پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں کندھے میں درد کے باعث باؤلنگ نہیں کرسکے تھے۔

بورڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘مکمل فٹنس کے ساتھ واپسی کے لیے انھیں بحالی اور آرام کے لیے کچھ وقت درکار ہے’۔
مزید پڑھیں: میلبرن میں پاکستان کی 6وکٹ سے فتح، سیریز برابر

آسٹریلیا نے مارش کے متبادل کے طور پر کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا ہے تاہم برسبین میں زخمی ہونے والے کرس لین کی جگہ پیٹر ہینڈز کومب کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کرس لین کی آخری دومیچوں میں شرکت بھی واضح نہیں ہے جبکہ پرتھ میں ہونے والے تیسرے میچ کے لیے فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کو بھی آرام کا موقع دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر ٹریوس ہانز کا کہنا ہے کہ ‘مچل اسٹارک نے مصروف چھ مہینے گزارے ہیں اور بہت کرکٹ کھیلی ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ انھیں آرام کرنے کا موقع ملے اور آئندہ مہینوں میں ان کے شیڈول کو دیکھتے ہوئے ہم سمجھتے ہیں کہ ان کو آرام دینے کا یہی بہتر موقع ہے’۔

خیال رہے پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے