حزب اللہ کے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی اہداف پر متعدد حملے

لبنان کے مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی اہداف پر متعدد حملے کیے ہیں۔

حزب اللہ نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اس نے یحمر الشقیف کے جنوب مشرقی مضافات میں ایک اسرائیلی بلڈوزر کو توپ خانے سے نشانہ بنایا، جس کے بعد اسی علاقے میں ایک اور فوجی بلڈوزر پر گائیڈڈ میزائل داغا گیا۔

حزب اللہ کے مطابق یحمر الشقیف اور عیناتا کے قریب اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر بھی گولے اور راکٹ فائر کیے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ التفاح کے علاقے میں اسرائیلی Hermes 450-Zik ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ڈرون کو پسپا ہونا پڑا۔

اس سے قبل اسرائیل نے جنوبی لبنان کے صیدا ضلع میں فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔

اس کے علاوہ صور شہر میں ریڈ کراس مرکز کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 5 ہو گئی۔ اس حملے میں 4 طبی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے