خیبر پختون خوا کے تین سو پینسٹھ پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم

زارا قاضی 

اسلام آباد

news-1428318769-5003_large

الیکشن کمیشن نے بے ضابطگی اور بدعنوانی کی شکایات ملنے پر خیبر پختون خوا کے تین سو پینسٹھ پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم دے دیا ۔

الیکشن کمیشن کو خیبر پختون خوا کے ان تین سو پینسٹھ پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کےعدم  تعاون اور پولنگ عملے کا ساتھ نہ دینے جیسی شکایات ابھی  ملی تھیں۔جبکہ ڈی آر اوز نے بھی یہاں ری پولنگ کی سفارش کی تھی جس پر آٹھ  روز تک مسلسل سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے  ان تین سو پینسٹھ  پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم تو دے دیا ہے لیکن پولنگ شیڈول فوری طور پر جاری نہیں کیا گیا.. ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن جلد ری پولنگ کا شیڈول جاری کر دے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے