بولی وڈ میں امیتابھ کے 48 سال مکمل

بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں پورے 48 سال مکمل ہوگئے۔

74 سالہ امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ہر اپنی پہلی فلم ‘سات ہندوستان’ کی چند تصاویر شیئر کیں۔

امیتابھ بچن نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 1969 میں کیا، وہ اپنے 5 دہائیوں کے کیریئر میں 190 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

ان کی کامیاب فلموں میں بلیک، پیکو، زنجیر، دیوار، ڈان، پنک، شعلے، سلسلے، شرابی، سرکار، باغ بان، پا، نماک حلال، اگنی پتھ، کبھی کبھی، محبتیں، کبھی خوشی کبھی غم اور کانٹے وغیرہ شامل ہیں۔

امیتابھ بچن کی گزشتہ سال تین فلمیں ریلیز ہوئیں، جن میں ‘تین’، ‘وزیر’ اور ‘پنک’ شامل ہیں۔

ان تینوں ہی فلموں کو باکس آفس پر اچھا ردعمل ملا، ساتھ ساتھ ہر بار کی طرح امیتابھ بچن کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

اداکار کو ان کے کیریئر میں 4 نیشنل ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو اس وقت امیتابھ بچن پہلی مرتبہ اداکار عامر خان کے ساتھ فلم ‘ٹھگس آف ہندوستان’ میں کام کرتے نظر آئیں گے، اس کے علاوہ خبریں ہیں کہ وہ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم میں بھی کام کریں گے، جس کی ہدایت کاری آیان مکھرجی کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے