پی ایس ایل میں کامیابی ‘سوئنگ کے سلطان’ کے نام

شارجہ: اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر محمد سمیع نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے نظم و ضبط اور شاندار باؤلنگ کا کریڈٹ باؤلنگ کوچ اور مینٹر وسیم اکرم کو دے دیا۔

بدھ (15 فروری) کوکوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف اپنی ٹیم کی فتح کے بعد محمد سمیع نے اپنی کامیابی ‘سوئنگ کے سلطان’ کے نام کی۔

محمد سمیع کا کہنا تھا، ‘وسیم بھائی نے ہمیشہ مجھے متاثر کیا ہے اور اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق باؤلنگ کروانے کے لیے میری حوصلہ افزائی کی ہے، وہ ہمیشہ میری رہنمائی کرتے ہیں اور مجھے ٹپس دیتے ہیں’۔

محمد سمیع جنھوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ میں کھیلتے ہوئے 3 میچوں میں اب تک 5 وکٹیں حاصل کی ہیں، کا مزید کہنا تھا کہ وسیم اختر ٹریننگ کے دوران ہمیشہ دو چیزوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔

انھوں نے بتایا، ‘پہلی چیز جو وہ ہمیں بتاتے ہیں کہ وہ یہ ہے کہ زیادہ پریشر نہیں لینا ہے، وہ ہمیں بتاتے ہیں کہ جائیں اور کرکٹ کو انجوائے کریں، اس کے ساتھ ساتھ وہ ہمیں فاسٹ اور درست باؤلنگ کے لیے تکنیکی ٹپس بھی دیتے ہیں’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے