اداکارہ میرا بغیر ٹکٹ میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں

اداکارہ میرا بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ ٹکٹ نہ ہونے کی وجہ سے سیکورٹی نے انہیں اندر نہ جانے دیا تاہم کسی نے میرا کو اسٹیڈیم میں بلا ہی لیا۔

لالی ووڈ اسٹار میرا ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بنیں ۔ وہ بغیر ٹکٹ کے میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیمپہنچیں ،سیکورٹی اہلکاروں نے میرا سے ٹکٹ کا پوچھا تو بولیں ٹکٹ بھائی کے پاس ہے، جلد ٹکٹ پہنچ جائے گا۔

لیکن انتظار کرتے کرتے جب ٹکٹ نہ آیا تو میرا یہ کہہ کر واپس جانے لگیں، میچ گھر جا کر دیکھوں گی۔ اس موقع پر انہوں نے ملی نغمے بھی گنگنائے۔

اداکارہ میرا نے واپسی کے لیے چند قدم ہی اٹھائے تھے کہ کسی نے انہیں سٹیڈیم کے اندر بلوا لیا۔ جہاں انہوں نے میچ دیکھا اور خوب انجوائے کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے