امریکا،حجاب پر پولیس کی زبردستی، لڑکی کو 85ہزار ڈالر کا ہرجانہ وصول

امریکی ریاست کیلفورنیا میں مرد پولیس اہلکاروں نے جس مسلمان خاتون کو زبردستی حجاب ہٹانے پر محبور کیا تھا، اسے 85ہزار ڈالر بطور ہرجانہ ادا کیا گيا ہے۔

2015میں گرفتاری کے بعد مرد پولیس اہلکاروں نے کرسٹی پاویل کو اپنا اسکارف ہٹانے پر مجبور کیا تھا جس کے بعد انہوں نے لانگ بیچ سٹی کاؤنسل کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

اس وقت کرسٹی نے پولیس حکام سے بار بار گزارش کی کہ ان کے معاملے سے مردوں کے بجائے خاتون پولیس اہلکاروں کو نمٹنا چاہیے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے