ایٹمی معاہدہ امریکی پالیسی پر بداعتمادی کی علامت ہے،جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ دنیا پر مغرب کی بالادستی کا دور ختم ہوگیا،ہم پوسٹ یورپ دور سے گزر رہے ہیں، جس میں عالمی سیاست محض چند بڑی طاقتوں تک محدود نہیں رہی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں کہا کہ جامع ایٹمی معاہدہ امریکہ پر اعتماد کی نہیں بلکہ امریکی پالیسیوں پر بد اعتمادی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے ایک رکن کی حیثیت سے امریکہ اپنے وعدوں سے منحرف نہیں ہوسکتا اور اگر اس نے ایسا کیا تو اسے عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے علاقائی اداروں اور متحدہ محاذ کے قیام کو ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین ایجنڈہ قراردیا۔
ان کا کہناتھاکہ اسرائیل کے مقابلے کے لیے عالم اسلام کے درمیان تعاون کا فروغ اور مسئلہ فلسطین کو اس کے اصل مقام پر واپس لانا تہران کی پالیسی کا حصہ ہے۔

وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے عوام نے اپنے جذبہ ایثار و قربانی کے ذریعے بدامنی والے خطے میں ایک مستحکم، پائیدار اور ترقی یافتہ نظام حکومت کی بنیاد رکھی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ایران علاقے میں ایک ایسے ملک میں تبدیل ہوگیا ہے جو اپنی سلامتی کو اندرونی قوت اور اپنے عوام کے ذریعے یقینی بناتاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے