لاس ویگاس میں فائرنگ کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی.

امریکی شہر لاس ویگاس میں اندھا دھند فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی ہے۔ داعش کے آن لائن میگزین ’اعماق‘ کے مطابق یہ حملہ ان کے ایک ایسے سپاہی نے کیا ہے، جس نے ابھی کچھ عرصہ قبل ہی اسلام قبول کیا تھا۔ اس بیان میں مزید واضح کیا گیا کہ یہ حملہ اتحادی افواج کی داعش کے خلاف جاری کارروائیوں کا رد عمل ہے۔ تاہم امریکا کی وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے مطابق ابھی تک اس حملے اور بین الاقوامی دہشت گرد گروپ کے مابین رابطے واضح نہیں ہو سکے ہیں۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے 60 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیاتھا.

امریکی شہر لاس ویگاس میں اندھا دھند فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اٹھاون ہو گئی ہے۔ شہر کے شیرف جو لومبارڈی کے مطابق نشاندہی کے بعد حملہ آور نے ممکنہ طور پر خود کشی کر لی۔ اس شخص کو چونسٹھ سالہ مقامی باشندے اسٹیفن پیڈک کے طور پر شناخت کر لیا گیا ہے۔ پیڈک نے ایک ہوٹل کی بتیسویں منزل سے ایک اوپن ایئر کنسرٹ پر فائرنگ کی۔ ہوٹل کے کمرے میں مزید ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے خیال میں یہ دہشت گردانہ نہیں بلکہ انفرادی سطح پر کی جانے والے ایک کارروائی تھی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ لاشوں اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ امریکی پولیس نے تاحال اس حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار نہیں دیا جبکہ حملہ آور کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

پولیس اور ایف بی آئی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ’منڈالے بے کیسینو اور ہوٹل‘ کے احاطے میوزک کنسرٹ جاری تھا کہ ایک مسلح شخص نے ہوٹل کی 32 ویں منزل سے نیچے موجود ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کی اور سیکڑوں گولیاں چلائیں۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوفزدہ شائقین جان بچانے کے لیے کنسرٹ کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں جب کہ پیچھے سے فائرنگ اور گولیوں کی ترتراہٹ کی آوازیں آرہی ہیں۔ حکام نے لاس ویگاس ائر پورٹ کو بند کرتے ہوئے پروازوں کا رخ بھی موڑ دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے