خواتین کی چٹیا کاٹنے کے واقعات، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

بھارت کے سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے کشمیری خواتین کو ہراساں کیے جانے اور ان کی چٹیا کاٹنے کے بڑھتے واقعات کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے۔
حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں۔
سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے اپنے بیان میں ان واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔
مشترکہ بیان میں حریت قیادت کا کہنا تھا کہ چٹیا کاٹنے کے واقعات کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے نہیں روک سکتے۔ مقبوضہ وادی میں کشمیری اپنے حقوق کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔
حریت قیادت نے کہا کہ چٹیا کاٹنے سے پہلے سادہ لباس بھارتی اہلکارخواتین کے چہرے پر کیمیکل بھی چھڑکتے ہیں جس سے وہ بے ہوش ہوجاتی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں دو ہفتے کے دوران خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے ساٹھ سے زیادہ واقعات سامنے آئے ہیں۔ کئی مقامات پر ملزمان کو پکڑا گیا جنہیں بھارت کی قابض سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے چھڑالیا۔
بھارت کا اپنا میڈیا بھی مقبوضہ وادی میں سیکورٹی کی صورتحال پر سوالات اٹھا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے