مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران بھارتی ائرفورس کے 2 کمانڈوز ہلاک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران دو بھارتی کمانڈوز ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ قابض فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان بھی شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کریک ڈاؤن کرکے مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جس کے نتیجے میں 2 روز کے دوران شہدا کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق بانڈی پورہ کے علاقے حاجن کے گاؤں پاری بل میں عسکریت پسندوں کے حملے میں بھارتی فوج کے 2 کمانڈوز ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے بھارتی ائرفورس کے کمانڈوز تھے جو بانڈی پورہ میں ہونے والے سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے تھے۔

بھارتی فوجی حکام نے بتایا کہ کشمیری جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فورسز نے ایک مکان کا محاصرہ کیا جہاں موجود جنگجوؤں نے فوج کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ جھڑپ میں 2 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ٖبھارتی حکام کے مطابق ائر فورس کے کمانڈوز کو تجربہ و تربیت کے لیے فوجی آپریشن میں شامل کیا گیا تھا جو ان کا پہلا اور آخری آپریشن ثابت ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے