پیپسی پاکستان کی جانب یوم پاکستان کے موقع پر چاند ستارہ کے نام سے نیا نغمہ ریلیز کیا گیا ہے ۔
نغمہ کی پروڈکشن شعیب منصور کی ہےجبکہ نغمے میں جنید جمشید ، شاہی حسن اور سلمان احمد نے حصہ لیا ۔
دل دل پاکستان کے بعد جنید جمشید کا یہ پہلا ملی نغمہ ہے
نغمے کی ریکارڈنگ پورے ملک کے اہم مقامات پر کی گئی ہے ۔
چاند ستارا نے پورے ملک میں دھوم مچا دی ہے اور سوشل میڈیا پر اسے بہر زیادہ پسند اور شئیر کیا جا رہا ہے ۔
ملی نغمے میں پاکستان کی حقیقی خوبصورتی کو دکھایا گیا ہے ۔
نغمے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے
نغمے میں کراچی ، لاہور ، کوئٹہ ، کراچی ، پشاور ، گلگت ، مظفر آباد سمیت شمالی علاقہ جات کے حسین مناظر دکھائے گئے ہیں