ہم مصالحہ کی گیارہویں سالگرہ کا جشن

پاکستان میں فوڈ چینل کی بنیاد رکھنے کے بعد اب برطانیہ اور یورپ میں نشریات شروع کرنے والے پہلے پاکستانی چینل ہم مصالحہ نے کراچی سٹوڈیو میں اپنے گیارہ سال مکمل ہونے پر ایک جشن کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر براہ راست خصوصی نشریات پیش کی گئیں جن میں ٹیلی ویژن کی نمایاں شخصیات شائستہ لودھی، یاسرحسین، کیف غزنوی، محمود ارشد، رمشا خان، صنم جنگ، مصباح خالد، نبیل زبیری، مونا عمران اور دیگر نے شرکت کی۔

پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر اور سوئنگ بالنگ کے سلظان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنائرا اکرم بھی تقریب کی رونق میں اضافے کے لیے موجود تھے۔ پروگرام میں شنائرا اور وسیم اکرم کے درمیان کھیل کا اور شائستہ لودھی اور صنم جنگ کے درمیان کھانا پکانے کا مقابلہ بھی ہوا۔ شنائرا اکرم نے ہم نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی کے ساتھ کھانا بھی پکایا اور مزیدار اسٹیک بنا کر داد وصول کی۔

تقریب کے اختتام پر ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے ۲۰۰ پاؤنڈ کا کیک کاٹ کاٹا۔

ہم مصالحہ نہ صرف پاکستان میں بے حد مقبول ہے بلکہ اب برطانیہ اور یورپ میں بھی اپنی نشریات شروع کرنے کے بعد وہاں بھہ لوگوں کی توجہ حاصل کرچکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے