جرائم میں ملوث غیرملکیوں کو ملک بدرکردیا جائےگا، فرانس

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ بغیر دستاویزات کے فرانس میں مقیم کوئی شخص اگر کسی جرم میں ملوث ہوا تو اسے ملک بدر کردیا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے تمام غیر ملکی افراد جو بغیر دستاویزات کے فرانس میں مقیم ہیں ۔ اگر وہ جرائم میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف سخت سے سخت اقدامات اٹھائیں گے ۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل تیونس سے تعلق رکھنے والے شخص نے دو خواتین کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل اسے دکان سے چوری کے الزام میں پولیس نے حراست میں لیا تھا تاہم ایک دن بعد اسے رہا کردیا تھا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے