چین غربت کے خاتمے کے لیے تاریخی کردار ادا کر رہا ہے : صدر عالمی بنک

عالمی بینک کے صدر جم یانگ کمِ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس امر کی تصدیق کی ہے کہ انسانی تاریخ میں جو کوششیں چین غربت کے خاتمے کے حوالے سے جاری رکھے ہوئے ہے وہ ایک تاریخی عمل کا حصہ ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے چینی معیشت ایک مستحکم اور ٹھوس انداز میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور چینی معیشت کی یہ ترقی بلند ترین اکنامک شرح سے اعلی کوالٹی اکنامک گروتھ کی جانب تیہزی سے گامزن ہے عالمی بینک کے صدر جم یانگ کمِ نے ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کی سالانہ اجلاس سے قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عالمی سطع پر چینی معیشت کو جو استحکام حاصل ہے اسی کی بدولت آج چین نے 800ملین لوگوں کو غربت کی انتہائی سطع سے اٹھا کا انکے معیار زندگی کو بہتر کیا ہے اور اس حوالے سے عالمی بینک کے صدر نے چین کے عوامل کی تعریف کی کے کیسے ایک مختصر وقت کی کروڑوں لوگوں کی تقدیر بدل دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ چین عالمی سطع پر غربت کے خاتمے اور لوگوں کے بہتر معیارِ زندگی کے حوالے سے جو کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے وہ بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ اور چینی خدمات اور عوامل کی بدولت ہی دنیا کی انتہائی غربت میں پھنسے لوگوں کی شرح چالیس فیصد سے کم ہو کر صرف دس فیصد تک رہ گئی ہے۔ اور اس تناظر میں میں ہمیں بحثیتِ مجموعی دنیا تجربات سے استعفادہ حاصل کرنا چاہیے۔ آج عالمی سطع پر دنیا کی معیشت ایک بڑے جمود کے بعد تیزی سے ایک بار پھر مثبت عوامل کی جانب گامزن ہے اور عالمی تجارت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہے ہے لیکن ابھی بھی عالمی سطع پر معیشت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جہاں پر تحفظ پسندی سے متعلق پالیسیز کی وجہ سے عالمی سطع پر معیشت جمود کا شکار ہو سکتی ہے اور عالمی معیشت کو سرمایہ کاری کی غیر یقنی صورتحال کی وجہ سے بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ ان تمام مسائل کے حوالے سے عالمی بینک کے صدر نے تمام ممالک سے استدعا کی ہے کہ وہ درپیش عالمی مسائل بشمول ماحولیاتی تبدیلیوں ، قدرتی آفات، قحط وبیماریوں کے خاتمے کے لیے ملکر اپنی کوششوں کو تیز کریں اور عالمی معیشت کو استحکام کی جانب لیکر چلیں۔
کمِ نے 19ویںنیشنل کانگریس برائے کمیونسٹ پارٹی آف چائینہ کے منعقدہ اجلاس کے حوالے سے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ کہ سی پی سی اجلاس کے حوالے سے جو لائحہ عمل میں سامنے آئے گا اس سے عالمی معیشت بالخصوص چینی معیشت کو خاصا استحکام حاصل ہوگا۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے