ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے ری فیول گاڑی ٹکراگئی

ٹورنٹو: کینیڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے تیل بھرنے والی گاڑی ٹکراگئی جس کے باعث طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان قومی فضائی کمپنی مشہود تاجور کے مطابق ٹورنٹوسے لاہور روانگی کے لیے ایئرپورٹ پرطیارے میں تیل بھرنے کے دوران ری فیول گاڑی جہاز کے انجن سے ٹکراگئی۔ گاڑی کی ٹکر سے جہاز کو نقصان پہنچا جسے مرمت کے لیے ہینگر منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے باعث پی کے 798 پرواز 16 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے اور پروازآج رات 9 بجےلاہور کے لیے اڑان بھرے گی۔ طیارے کے مسافروں کو مقامی ہوٹل میں رہائش فراہم کردی گئی ہے اور زحمت پر ادارہ مسافروں سے معذرت خواہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنٹوایئرپورٹ پرپی آئی اےکوسروس فراہم کرنی والی کمپنی کوواقعے سے آگاہ کرکے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے