ایک چین ساختہ علاقائی جیٹ لائینر جو کہ خود ساختہ بیڈونیوی گیشن جہاز رانی) کے نظام سے لیس ہے اس ائیر لائن نے گزشتہ ہفتے کامیابی سے مشرقی چین کے صوبے شانڈونگ میں ٹیسٹ پرواز مکمل کی۔ اس طرح سے ARJ21-700کی یہ پہلی مشقی پرواز تھی جو کہ چینی ساختہ چائینیز سیٹلائیٹ نیوی گیشن سسٹم جو کہ مقامی طور پر اڑان بھرنے والے (سول جیٹ لائنرز) جہازوں کی مانیٹرینگ کو یقینی بناتا ہے۔ چینی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب چین نے پہلی مرتبہ اپنے خود ساختہ سیٹلائیٹ نیوی گیشن سسٹم اور زمینی مانیٹرنگ نظام کو ہوائی نظام سے یکجا کر کے باہمی سنگل کے نظام کو یقینی بنایا۔ یوں نیوی گیشن نظام کا معیار اور کارکردگی بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے جو کہ اس وقت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں جہاز رانی کے حوالے سے رائج ہے۔ اس طرح سے بحثیت ایک مکمل نیوی گیشن نظام کے حوالے سے بیڈو جو کہ چین میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے عالمی سطع پر گوگل کے برار سمجھا جاتا ہے اس نیوی گیشن نظام کو بنا کو دنیا کے ان چار نیوی گیشن نظاموں میں شامل ہو چکا ہے جو اس وقت دنیا میں نیوی گیشن کے لیے رائج ہیں ۔اس سے بیشتر دنیا بھر میں نیوی گیشن کے لیے امریکی جی پی ایس رائج الوقت ہے دوسرا یورپین گلیلیو اور روس کا گلوناس نافذ العمل ہے۔ یوں امریکہ اور روس کے بعد چین دنیا کا تیسرا ملک ہے جس کا دنیا میں جہاز رانی کے حوالے سے اپنا ملکی نیوی گیشن سسٹم موجود ہے۔
بیڈو نے اس نیوی گیشن سسٹم کا آغاز جزوی سطع پر 2012 میں شروع کیا اور اس وقت سے بیڈو ایک تسلسل سے اس کی کارکردگی میں مسلسل اضافہ کیئے جا رہا ہے۔ اور بیڈو نیوی گیشن سسٹم اسی طرح افادیت سے جہاز رانی کے لیے بہتر پوزیشنگ اور اعلی معیار کی سروسز فراہم کر رہا ہے جس طرح سے امریکی جی پی ایس اور روسی نیوی گیشن سسٹم فراہم کر رہے ہیں۔ بیڈو کے اس نیوی گیشن نظام سے چین کے چار سو شہر خدمات حاصل کر رہے ہیں۔ اور ایک اندازے کے مطابق چین بھر میں تقریبا چار ملین فعال گاڑیاں اس نظام سے متعلق مطابقت رکھنے والے ٹرمینل قائم کر چکے ہیں۔