نریندر مودی پر چوڑیاں پھینکنے والی خاتون گرفتار

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر چوڑیاں پھینکنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

گزشتہ دنوں نریندر مودی مختلف منصوبوں کے افتتاح کے سلسلے میں اپنے آبائی صوبہ گجرات میں موجود تھے۔

مسٹر مودی کی آمد کا سن کرعلاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہوگئی تھی اور پُرجوش نعرے لگا رہی تھی۔

مودی بھی ہاتھ ہلا کر لوگوں کے نعروں کا جواب دے رہے تھے کہ اچانک ہی بھیڑ میں موجود ایک این جی او ’’آشا‘‘ سے تعلق رکھنے والی خاتون چندریکا سولنکی نے مودی کے چہرے پر اپنی چوڑیاں دے ماریں۔

اس کے بعد مودی کی سکیورٹی پر مامور افسران نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے