مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر: ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، واقعہ کے بعد متعدد علاقوں میں نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیریوں نے مظاہرہ کیا اور بھارت سے آزادی کے نعرے بھی لگائے۔

مظاہرین کو روکنے کے لیے بھارتی فوج کی جانب سے آنسو گیس کے شیل استعمال کیے گئے اور کئی مقامات پر پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مظاہرین سے جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی بھی ہوئے، بھارتی پولیس نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں دونوں کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے