اسٹاک مارکیٹ میں مندی،100 انڈیکس میں 707 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث منگل کو بھی مندی کا رجحان رہا اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 40 ہزار کی سطح سے نیچے آتے ہوئے 707 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 617 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

منگل کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی منفی رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس 39 ہزار 557 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آیا، تاہم کاروباری سیشن کے آخری لمحات میں اس میں کچھ ریکوری دیکھی گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 9 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 8 ارب 30 کروڑ روپے رہی۔

حصص مارکیٹ میں مجموعی طور پر 346 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے صرف 81 کی قیمتوں میں اضافہ، 251 کی قدر میں کمی اور 14 کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

ایلگزر سیکیورٹیز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ملکی سیاست سے متعلق منفی خبروں اور سرمایہ کاروں کے مضطرب ہونے کے باعث مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا جارہا ہے۔‘

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 9 ارب 28 کروڑ روپے رہی۔

سب سے زیادہ کاروبار تیل اور گیس مارکیٹنگ کمپنیوں کے شیئرز میں ہوا، جس کے بعد کمرشل بینکس دوسرا نمایاں شعبہ رہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے