سکول میں 6 سو سے زائد طلبا زیر تعلیم اور صرف آٹھ کلاس رومز ہیں
ملک وال(نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول چوٹ دھیراں کے طلبا شدید دھند اور سردی میں کمرے نہ ہونے پر کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ،سکول میں 6 سو سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں جبکہ صرف آٹھ کلاس رومز ہیں جس میں تقریباًتین سو طلبا ہی بیٹھ سکتے ہیں جبکہ تین سو سے زائد طلبا کلاس رومز نہ ہونے کے باعث سردی اور سموگ کے موسم میں کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔
یونین کونسل چک رائب کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ ، سابق ناظم مختار بوسال اور طلبا کے والدین نے وزیر اعلیٰ ،ضلعی چیئرمین،اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین حافظ شوکت علی سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول میں مزید دس کلاس رومز تعمیر کئے جائیں۔