خاتون اول کے ہمراہ ٹرمپ کادورۂ جاپان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول ملینیا ٹرمپ جاپان کے سرکاری دورے پر موجود ہیں ۔

دورے کے موقع پر امریکی خاتون اول ملینیا ٹرمپ جاپانی خاتون اول کے ہمراہ شاپنگ پر گئیں ۔

دوسری جانب ملینیا نے جاپانی خاتون اول کے ہمراہ ٹوکیو کے ایک اسکول کا دورہ بھی کیا اوربچوں میں گْھل مل گئیں۔

اس موقع پر اسکول کے ننھے طلباء نے امریکی خاتون اول کو جاپانی کیلی گرافی بھی سکھائی جس پر ملینیا کافی خوش دکھائی دیں۔

امریکی مہمانوں کیلئے اس دورے کے موقع پر کھانے پینے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے جہاں چکن ،بیف اور سبزیوں سے بنی جاپانی ڈشز سے ان کی تواضع کی جارہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے