تربت: بلیدہ کے علاقے سے 15 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مارکرقتل کیا گیا ہے۔
آئی بی سی کے مطابق تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جنہیں نامعلوم افراد کی جانب سے گولیاں مارکرقتل کیا گیا ہے۔
لاشوں کو لیویزنے تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد غیرمقامی لگ رہے ہیں، جو اندرون ملک سے غیرقانونی طریقے سے براستہ تربت ایران اوریورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے، لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاکہ حقیقت سامنے آسکے جب کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی شناخت کے عمل تک پہنچیں گے۔