میلان (ممتاز حسین چودھری)
جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں اٹلی کے شہر میلان میں ایک پر رونق اجتماع کا اہتمام منہاج ویلفیئر فاونڈیشن میلان کے تحت منعقد ہوا۔ پروگرام آج اتوار کو مقامی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے میلان سینٹرل سٹیشن کے باہر منعقد ہوا جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شخص نے حصہ لیا۔ پروگرام میں نبی آخر الزماں پر درود و سلام پیش کیئے گے اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور امن ہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مقامی پولیس نے پروگرام کے شرکا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پورے اجتماع کو اپنے حفاظتی میں رکھا تاکہ کسی قسم کا کوئی غیر معمولی واقعہ پیش نہ آئے۔
لوکل پولیس نے مرکزی شاہراہ کو عام ٹریفک کے لئے بند کر کہ ان کو متبادل روٹ پر منتقل کر رکھا تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن میلان کے صدر عمر حیات مانگٹ، نائب صدر صوفی محمد افضل ، سینئر نائب صدر راجہ عبدالقدیر اور ناظم راجہ ساجد حبیب ذمہ واریہ اس دوران تمام شرکا کو نظم و ضبط کے حوالے سے آگاہ کرتے رہے تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
میلان کے نواحی علاقوں سے بھی متعدد افراد نے شرکت کی۔ کاستانو پیرمو سے محمد شریف خان عباسی نے دیگر دوستوں کے ہمراہ شرکت کی۔
شرکا نے نماز عصر میلان سنٹرل ریلوے اسٹیشن کے باہر ادا کی.
پروگرام شام پانچ بجے میلان سنٹرل ریلوے اسٹیشن کے باہر دعائیہ انداز میں اختتام پذیر ہوا۔
دعا (دیزیو اٹلی) کی مرکزی مسجد کے امام علامہ وقاص احمد نے کی جس میں ملک پاکستان کی موجودہ صورت حال کے لئے بھی دعائیں مانگی گئیں۔ اور انھوں نے مزید برآں کہا کہ پاکستانی حکومت علما کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کر رہی اور چند ذرخرید مولوی جو ایوان میں بیٹھ کر فتوی جاری کر رہے ہیں اس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔