شکر گڑھ: نور کوٹ کے علاقے میں نماز جنازہ کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نمازی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
شکر گڑھ میں نور کوٹ کے علاقہ مدو گول میں جنازے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ یوسی لنگا کے وائس چیئرمین کے والد کا جنازہ ہورہا تھا کہ اس دوران مخالفین نے فائرنگ کردی۔
گولیاں لگنے سے جنازہ پر آیا ہوا ظہیر بٹ جاں بحق ہوگیا جب کہ ایک اور شخص شدید زخمی ہوگیا۔
جاں بحق ظہیر بٹ اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔