کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت13 ڈالر کم ہونے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
فی اونس سونے کی قیمت13 ڈالر کم ہونے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب250 اور214 روپے کمی ہوئی جس سے تولہ قیمت 54 ہزار 100اور دس گرام46 ہزار 371روپے ہو گئی جب کہ چاندی کی تولہ قیمت 10 روپے کمی سے 800 اوردس گرام 8.57 روپے گھٹ کر 685 روپے 71 پیسے ہوگئی۔