55 سالہ پروین اختر کو 9گو لیاں لگی تھیں ، بچی سمیت 3 خواتین تاحال زیر علاج
شفیق آباد کے علاقے میں دو روز قبل نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی بیوٹی پارلر پر فائرنگ سے زخمی ہونے والی 55سالہ خاتون ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ، بچی سمیت 3 زخمی خواتین تاحال زیر علاج ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کریم پارک میں واقع ایک بیوٹی پارلر پر دو نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے اندھا ند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بچی نور فاطمہ سمیت 4خواتین پروین اختر ، چندا ، سدرہ زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پروین اختر جسے 9 گولیاں لگی تھیں، گزشتہ روزہسپتال میں دم توڑ گئی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم مقتولہ کا بھتیجا تاحال فرار ہے جس نے جائیداد کے تنازع پر سنگین اقدام کیا۔