یہ بچہ آپ کا انتظار کر رہا ہے .

ایک معصوم سا بچہ جس کے ساتھ بیتنے والی کہانی سن کر آپ کی برداشت جواب دے دی گی ۔

[pullquote]ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے پر کلک کریں [/pullquote]

https://www.youtube.com/watch?v=fIvovLKe7ow

زندگی کے رنگوں سے آگاہی کا آغاز ہوا ہی تھا کہ دس سالہ مرتضیٰ کی زندگی میں ہونے والے ایک حادثے نے عمر بھر کی معذوری کو اس کا مقدر کر دی۔۔۔ مرتضیٰ اپنے چچا کے گھر کی چھت پر اپنے کزنز کے ساتھ کھیل رہا تھا کھیل کھیل میں چھت پر پڑا سریا اٹھا لیا چھت کے ساتھ لگے ٹرانسفارمر سے شدید کرنٹ لگا اور مرتضیٰ کرنٹ لگنے کے باعث ہاتھوں اور ایک ٹانگ سے محروم ہو گیا بچے کی معذوری مہنگا علاج اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے خاندان کے لیے امتحان بن گیا ہے۔۔۔

مرتضیٰ زندگی سے بھرپور بچہ ہے جو اپنی معذوری کے بعد مایوس نہیں ہوا۔۔۔ وہ کہتا ہے اسے امید ہے کہ وہ ضرور ٹھیک ہو گا اپنے سکول جائے گا مدرسے میں جا کر اپنے دوستوں کے ساتھ سپارہ پڑھے گا۔۔ اسے کرکٹ اور فٹ بال کھیلنا پسند ہے وہ کہتا ہے دل چاہتا ہے کہ پھر سے دوستوں کے ساتھ جاوں اور کھیلوں۔۔ انگریزی اسکا پسندیدہ مضمون ہے کہتا ہے میں بڑا ہو کر ڈاکٹر بننا چاہتا ہوں۔۔ اب مرتضیٰ کو خوش رکھنے کی کوشش میں جہاں دادا دادی اور ماں باپ کی محبت شامل ہے وہاں ہی ننھی بہنوں کی شرارتیں اور لاڈپیار اسے زندگی کا احساس دلا رہے ہیں.

مرتضیٰ کا باپ زین اللہ سبزی کی ریڑھی لگاتا ہے۔۔۔ ایسے میں مہنگا مسلسل مہنگا علاج کروانا اس کے لیے ممکن نہیں ہے۔۔ ڈاکٹر کہتے ہیں اسے اچھی خوراک دیں۔۔ زین اللہ کے مرتضیٰ سمیت پانچ بچے ہیں کرائے کے مکان میں اپنے بزرگ ماں باپ اور بچوں سمیت گزارا کرنا پہلے بھی آسان نہیں تھا لیکن اب مرتضیٰ کا مہنگا علاج اس خاندان کے لیے آزمائش بن گیا ہے۔۔۔ مرتضیٰ کا خاندان بچے کے دوائیوں اور علاج کے مزید اخراجات اٹھانے سے قاصر ہے اگر کوئی مرتضیٰ کی مدد کرنا چاہے تو 03005510958 پر رابطہ کر سکتا ہے۔۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے