اردو کے ممتاز شاعر ساقی فاروقی لندن میں انتقال کر گئے

اردو کے معروف شاعر اور کئی کتابوں اور شعری مجموعوں کے مصنف ساقی فاروقی لندن میں انتقال کر گئے۔

ساقی فاروقی کا پورا نام قاضی محمد شمشاد فاروقی تھا اور آپ بھارت کے شہر گورکھپور میں 21 دسمبر 1936 کو پیدا ہوئے۔

ساقی فاروقی 1948 تک بھارت میں رہے اور پھر بنگلا دیش ہجرت کر گئے جہاں وہ 1952 تک مقیم رہے اور پھر پاکستان منتقل ہو گئے۔

آپ ماہنامہ نوائے کراچی کے ایڈیٹر رہے اور پھر کراچی سے بی اے کرنے کے بعد برطانیہ چلے گئے۔

آپ نے لندن کمپیوٹر پرامنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کو اپنا دوسرا گھر بنا لیا اور وہیں 81 برس کی عمر میں ساقی فاروقی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ساقی فاروقی ان کی تصانیف میں حاجی بھائی پانی والا، رات کے مسافر، رادار، سرخ گلاب اور بدرمنیر، ہدایت نامہ شاعر، پیاس کا صحرا اور بہرام کی واپسی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے