بدھ: 7 فروری 2018 ، عالمی خبروں کے بلیٹن کے ساتھ

[pullquote]اسرائیل کا شامی سرزمین پر مبینہ حملہ[/pullquote]

شامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک فوجی تنصیب پر حملہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دمشق کے نواح میں واقع ایک ریسرچ سینٹر پر متعدد راکٹ فائر کیے، جنہیں شامی ایئر ڈیفینس نظام نے تباہ کر دیا۔ ملکی فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کے لیے اسرائیل کو ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے اور ’اس جارحیت کے سنگین نتائج‘ برآمد ہوں گے۔ اسرائیل نے اس کارروائی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم ماضی میں اسرائیلی فضائیہ شام میں ایسے حملوں میں ملوث بتائی جاتی رہی ہے۔

[pullquote]روس زیادہ فعال کردار ادا کرے، فلسطینی صدر[/pullquote]

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی تنازعے کے حل میں روس کو زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا اس حوالے سے قائدانہ کردار ادا کرنے سے قاصر ہو چکا ہے اور انہیں یقین ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے روس انتہائی اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ محمود عباس نے مزید کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک نیا اتحاد اور حکمت عملی بنانا چاہتے ہیں۔ وہ آئندہ پیر کو اپنے دورہ روس کے دوران اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔

[pullquote]جرمنی میں وسیع تر حکومت سازی کی راہ ہموار ہو گئی[/pullquote]

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک اعلیٰ مذاکرات کار نے کہا ہے کہ جرمنی میں وسیع تر مخلوط حکومت سازی کی خاطر چانسلر انگیلا میرکل کے قدامت پسند اتحاد اور ایس پی ڈی کے مابین جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے بتایا ہے کہ فریقین نے حکومت سازی کی ایک ڈیل پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس طرح اب جرمنی کا سیاسی بحران ختم ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اب سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ممبران اس ڈیل کی حتمی منظوری دیں گے۔

[pullquote]پولینڈ، ہولو کوسٹ سے متعلق ایک متنازعہ قانون منظور[/pullquote]

شدید عالمی تنقید کے باوجود پولش صدر Andrzej Duda نے ہولو کوسٹ سے متعلق ایک متنازعہ قانون کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ اس قانون کے تحت حکومت کو اجازت مل گئی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی شخص کو جیل بھیج دے، جو ’کھلے عام اور حقیقت کے برخلاف‘ پولینڈ کو ہولو کوسٹ میں ملوث قرار دے۔ ملکی صدر نے اس قانون کو اہم قرار دیتے ہوئے دہرایا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران نازیوں کی طرف سے یہودیوں کے منظم قتل عام کے واقعات میں پولینڈ کسی بھی طرح سے شامل نہیں تھا۔7

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے