جنوبی چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے گورنرما ژنگوری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چین بہت جلد قومی سطع پر گوانگ ڈونگ۔ہانگ کانگ۔ مکائوکے بڑے خلیجی علاقے کی ڈیویلمپنٹ کے حوالے سے پروگرام کا آغاز کرنے جا رہا ہے اس حوالے سے انفراسڑکچرمنسلک کرنے کے حوالے سے ایجنڈا حکومتی ایجنڈا کا حصہ ہے، ان خیالات کا اظہار گورنر گونگ ڈونگ مائژنگوری نے 13ویں نیشنل پیپلز کانگریس منعقدہ مارچ06کے اجلاس میں کیا۔
واضح رہے کہ گوانگ ژو۔شانزن۔ہانگ کانگ ایکسپریس ریل لنک جو اس علاقے میں ٹرانسپورٹ اور نقل وحمل کا اہم ترین زریعہ ہے اس اہم ترین لنک کو رواں سال2018میں تیسری سہ ماہی میں کھول دی اجائیگا۔ اس لنک کی تکمیل سے گوونگ ژو اور ہانگ کانگ کے مابین 48منٹس کی مسافت کم ہوجائیگی۔ اور اس کیساتھ ساتھ شانزن اور ہانگ کانگ کے مابین بھی مسافت 14منٹس تک کم ہو جائیگی۔ اس ضمن میں ہانگ کانگ۔ژوہائی۔
مکائو پل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اس پل کی تکمیل سے ہانگ کانگ۔ژوئائی کے مابین سفر چار گھنٹے کی مسافت سے کم ہوکر صرف تیس منٹس رہ جائیگا۔ اس کے ساتھ ساتھ سمندری سرنگ جو شانزن۔ڈونگ گوان۔ہوئیژو۔ژوہائی، ژونگشن، اور جیانگمن کے مابین ہے اس پر بھی تیزی سے کام جاری ہے اور ہومنِ پل جو کہ گوانگ ژو اور ڈونگ گوان کے مابین اسے بھی ٹریفک کے لیے 2019میں کھول دیا جائیگا۔ واضح رہے کہ گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ۔مکائو کے بڑے خلیجی علاقے میں بہت سے بڑے شہر آباد ہیں جن میں ہانگ کانگ سٹی، مکائو، گونگ ژو، شانزن، ژوہائی، فوشان، ژونگشن، ڈونگ گوان، ہوئی ژو اور جیانگمنِ جیسے بڑے شہر واقع ہیں۔
یہ علاقہ دنیا میں چوتھا بڑا خلیجی علاقہ ہے اور میٹروپولیٹن سٹی آف نیویارک، سان فرانسسکو خلیج اور ٹوکیو میٹرو پولیٹن خلیجی علاقے اس جنوبی خلیجی علاقے سے بڑے ہیں۔ اس ضمن میں پرائس واٹر ہائوس کوپرز کی رپورٹ کے مطابق گونگ ڈونگ۔ہانگ کانگ۔مکائو خلیجی علاقے کی مجموعی میعشت کینڈا کے برابر ہے جو دنیا کی دسویں بڑی معاشی طاقت ہے۔ 120ملین کی مجموعی آبادی کے اس علاقے میں بہت سی بڑی کمپنیز فعال ہیں اور بہت سے انڈسٹریز اور سیکٹرز اس علاقے میں بہت فعال ہیں اور ان کمپنیز کی عالمی اور مقامی سطع پر بہت فعال ہیں۔
اس کیساتھ ساتھ اس خلیجی علاقے میں فنانس، سائنس اور ٹیکنالوجی سیکٹر دیگر علاقوں کی نسبت فرنٹ لائن میں موجود ہے۔ گوانگ ڈونگ۔ ہانگ کانگ۔مکائو خلیجی علاقہ چین کے ان علاقوں میں شمار ہوتا ہے جنہیں باہم مربوط ڈیویلمنٹ کے حوالے سے بہت مشہور ہیں۔ اس کیساتھ ساتھ بیجنگ۔تیانجن۔ئیبی اور یانگٹیزاکنامک بیلٹ پر واقع ہیں۔۔۔