حیدرآباد: شہری نے بجلی کا زائد بل آنے پر خود کو آگ لگالی

حیدرآباد: بجلی کا زائد بل آنے پر شہری نے خودسوزی کی کوشش کی جس سے اس کا 40 فیصد جسم جھلس گیا۔

نیوز کے مطابق حیدرآباد کےعلاقے سائٹ ایریا کے رہائشی محمد شفیع کو ڈیڑھ لاکھ روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا جس پر اس نے خودسوزی کی کوشش کی۔

شہری نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگالی جس پر اسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کےمطابق متاثرہ شخص کا 40 فیصد حصہ جھلس چکا ہے اور اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متاثرہ شہری محمد شفیع نے بتایا کہ اس نے زائد بل آنے پر متعدد مرتبہ حیسکو کے دفتر کے چکر لگائے لیکن اس کے باوجود بل میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی۔

محمد شفیع کے بیٹے غلام رسول کا کہنا ہےکہ ان کے گھر میں صرف دو کمرے ہیں جس میں دو ہی انرجی سیور جلتے ہیں، پھر کس طرح سے ڈیڑھ لاکھ کا بل آسکتا ہے۔

پاور ڈویژن نے زائد بلنگ کے باعث خودکو آگ لگانے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی سیل کے سربراہ کرنل محمد سلیم اس کی تحقیقات کرکے تین روز میں رپورٹ پیش کریں گے اور انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے