امریکہ کا یک طرفہ اقدام چین ہو گیا بدگمان

چین کی وزارتِ خزانہ نے امریکہ کی طرف سے چین سے درآمد شدہ سٹیل اور الومینیم پر درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کے رد عمل میں امریکی سے چین درآمد کی جانے والی مصنوعات پر تین ارب ڈالر کے ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چین کی وزارتِ خزانہ سے جاری ہونے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ سے چین درآمد کی جانے والی ایک سو اٹھائیس اقسام کی مصنوعات پر ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔

اس میں سے ایک سو بیس اقسام کی اشیاء اور مصنوعات جن میں پھل، خشک میوا، شراب ، بغیر جوڑ کی ٹیوبیں اور دیگر اشیا شامل ہیں اور جن کی کل مالیت ستانوے کروڑ ڈالر بنتی ہے ان پر چین پندرہ فیصد ڈیوٹی وصول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ گوشت اور ری سائیکل الیومینیم پر چین نے پچیس فیصد ڈیوٹی وصول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

چین کے سرکاری خبررساں اداروں میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی طرف سے شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ امریکہ قومی سلامتی کا بہانہ بنا کر چین سے درآمد کی جانے والے سٹیل اور الومینیم پر پچیس اور دس فیصد ڈیوٹی عائد کر رہا ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اگر چین اور امریکہ کس تجاری معاہدے پر نہیں پہنچتے تو چین پہلے مرحلے میں مصنوعات کی ایک فہرست میں شامل اشیا پر ڈیوٹیاں عائد کرے گا اور دوسرے مرحلے میں امریکہ کی طرف سے عائد کردہ ڈیوٹیوں کے مالی اثرات کا مکمل طور پر اندازہ لگانے کے بعد مزید اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر پچاس ارب ڈالر کی ڈیوٹیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے رد عمل میں واشنگٹن میں چینی سفارت خانے سے جاری ہونے والے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس یک طرفہ اقدام قرار دیا تھا۔

چین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیش کے تحت امریکہ کے اس یک طرفہ اعلان پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق چین روائتی طور پر بڑا سوچ سمجھ کر اپنے نفع اور نقصان کا مکمل طور پر اندازہ لگانے کے بعد کوئی کارروائی کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے