آٹھویں پی اے ایس ایوارڈز (پاس ایوارڈز) کی تقریب 14 اپریل کو کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی۔ پاکستان ایڈورٹائیزنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام پی اے ایس ایوارڈز پاکستان میں مارکیٹنگ اور ایڈورٹائیزنگ کے حوالہ سے ایک مستند ایوارڈ پروگرام ہے کہ جس میں ہر سال اچھوتے خیالات، تخلیقی صلاحیتوں، اور کاروباری حکمت عملی کے حوالے سے بہترین اشتہارات کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔
اس سال ہونے والے ایوارڈ اینگرو کارپوریشن کے تعاون سے منعقد ہوئے جبکہ لیو ٹیلیوژن نیٹ ورک کی شراکت بھی شامل تھی۔ امسال پندرہ ریگولر کیٹیگریز، بارہ اسپیشل کیٹیگریز اور تین خصوصی ایوارڈز دیے گئے۔ ان ایوارڈز کو حاصل کرنے کے لیے ایران اور پاکستان سے مختلف برانڈز اور ایجنسیوں کی جانب سے 324 درخواستیں موصول ہوئیں۔
تقریب کی میزبانی کے فرائض شفاعت علی اور وینا ملک نے انجام دیے جبکہ مشال خان ریڈ کارپٹ کی میزبانی کی زمہ داری سنبھالے ہوئے تھیں۔
پی اے اس یوارڈز دینے کے لیے مارکیٹنگ و ایڈورٹائزنگ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا جن میں عباس ارسلان جنرل سیکریٹیری پی اے ایس، نوید اصغر سی ایم او ایچ بی ایل، محمد عابد شیخ سی ای او لیو ٹیلیوژن نیٹورک، محمد ناصر سلیم جی ایم بیسٹ سانگ داٹ پی کے، سعید مظہر حسین ڈائریکٹر مارکیٹنگ آج نیوز، علی اصغر جمالی سی ای او انڈس موٹرز، مرزا عزیر بیگ ڈائریکٹر مارکیٹنگ دنیا نیوز، جاوید احمد اور مجاہد حامد بطور جیوری چیئر شامل تھے۔ ان افراد کا ساتھ پاکستان میں سماجی کاموں اور فَنون لطیفہ کے شعبہ سے وابستہ مشہور شخصیات نے دیا جن میں مسرت مصباح، رونق لکھانی، شیما کرمانی، طوبٰی صدیقی، سوہائے اعلی ابڑو، منشا پاشا، مائرہ خان، اینجلین ملک، کومل رضوی، نمرہ خان، غناءعلی، ہما اور امیر عدنان، علی کاظمی اور ماریا واسطی بھی شامل تھے۔
تقریب میں ایوارڈذ دینے کے ساتھ مختلف خاکوں اور موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جن میں فاروق قیصر (انکل سرگم) کا تھیٹر ایکٹ، اورنامور گلوکارہ زوئی ویکاجی اور گلوکار بلال خان کے فن کا مظاہرہ قابل زکر ہیں۔
اس سال مینہیٹن کمیونیکیشن کے چیئر مین جناب بشیر اے خان کو ایٹورٹائزنگ کے شعبہ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا جبکہ گوگل کی جانب سے ایک خصوصی ایوارڈ ’یوٹیوب لیڈر بورڈ ایوارڈ‘ بھی دیا گیا۔
تقریب کا اختتام قومی ترانہ پر ہوا جس کو تمام شرکا، فنکاروں اور انڈسٹری سے متعلق افراد نے مل کر گایا۔
پی اے ایس ایوارڈز کے شو کی ہدایتکاری گوزبمپس کی آمنہ جمیل حسین نے کی جبکہ پروڈکشن کی ذمہ داری آئی کیو میڈیا نے ادا کی۔ پروگرام کے مارکیٹنگ پارٹنر برین چائیلڈ کمیونیکیشن، آفیشل براڈکاسٹ پارٹنر اے پلس اور پبلک نیوز اور آفیشل ریڈیو پارٹنر ریڈیو 1 ایف ایم 91 تھے۔ تقریب میں گوزبمپس بطور ایونٹ مینیجمنٹ، سینرجی ڈینٹسو بطور تخلیقی حکمت عملی، مائینڈ میپ بطور آفیشل ڈیجیٹل ایجنسی جبکہ سیریاکولر بطور اینیمیشن پارٹنر پی اے ایس ایوارڈز 2018 کا حصہ تھے۔ تقریب کی تعلقات عامہ اور سیلیبریٹی مینیجمنٹ ایم کے ڈیجیٹل کے معیز کاظمی نے کی۔
پی اے ایس ایواڑڈز کے دیگر معاونین میں لپٹن، ٹیوٹا فورچیونر، کوکا کولا، نیسلے فروٹا وائیٹل، جوبلی لائف انشورنس، دنیا ٹی وی، آج ٹیوی، بونینزا سترنگی، یوٹویب، جنگ میڈیا گروپ ، فیزیوجیل جی ایس کے ، بیسٹ سانگ ڈاٹ پی کے، اور اومور شامل تھے۔