روسی طیاروں کی شامی علاقے المصفرا میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 5 بچوں سمیت 22 شہری جاں بحق

دمشق / بیروت / ماسکو: شام کے جنوبی علاقے المصفرا میں روسی بمباری میں 5 بچوں سمیت 22 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سیریئن آبزرویٹری نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے المصفرا نامی علاقے میں مجموعی طور پر 35 حملے کیے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

آبزرویٹری کے مطابق ان حملوں میں ایک ایسے تہہ خانے کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں 17شہری پناہ لیے ہوئے تھے جبکہ اس کارروائی میں 5 بچے بھی جاں بحق ہوئے تاہم ماسکو کی جانب سے تاحال کوئی بیان ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے، علاقے میں شدید بمباری کی وجہ سے45 ہزار افراد کو انخلا کرنا پڑا، صوبہ درعا میں بھی بمباری سے مزید 5 شہری جاں بحق ہوگئے۔

روسی صدر ولادی میر پوتن نے کہا کہ شام سے 1140 روسی فوجی، 14 ہیلی کاپٹر اور 13 جنگی طیارے واپس روس پہنچ گئے ہیں، روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جنوبی شام میں کشیدگی میں کمی سے متعلق معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جنگ بندی معاہدے کی کسی حوالے سے خلاف ورزی نہیں کی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ شام کے جنگ بندی زون میں کارروائی روکی جائے، روس وعدوں کی پاسداری کرے اور جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے، روسی کارروائی سے تنازع کے سیاسی حل کی کوششوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، فرانس نے تمام فریقوں پر اپنے وعدوں کو پورا کرنے کیلیے زور دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے