مانسہرہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیٹپن (ر) صفدر کی جانب سے گرفتاری دینے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیٹن (ر) صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی ہے۔

مریم نواز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ ہونے والے آڈیو پیغام کو کیپٹن (ر) صفدر کے پی ایس نے بھی بھجوایا تاہم کیپٹن (ر) صفدر تاحال نامعلوم مقام پر ہیں۔

کیٹپن (ر) صفدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ گرفتاری دینا غیرت کا تقاضہ ہے لیکن لیگی قیادت کے حکم پر مانسہرہ کے بجائے کسی اور مقام سے گرفتاری دوں گا۔

انہوں نے مانسہرہ کے لوگوں سے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=51&v=hl6nExo5kVA

اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) کی 3،3 ارکان پر مشتمل 2 ٹیمیں وارنٹ گرفتاری کے ساتھ مانسہرہ پہنچ گئیں ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ ’ضلع مانسہرہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد یوسف کے حق میں متحد ہو کر انتخابات میں بھرپور کامیابی دلائیں اور کامیابی کی ایسی مثال قائم کریں جیسی گزشتہ انتخابات میں کی۔

کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ ’میں پارٹی کا ادنیٰ سے کارکن ہوں، پہلے میرے دل نے کہا کہ سینٹر سے گرفتاری دوں لیکن پارٹی قیادت پر اپنا فیصلہ بدلا‘۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر روپوش ہو گئے تاہم وہ لاہور ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ضلع مانسہرہ کے صدر ظفر محمود اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے قریبی دوست نے بتایا تھا کہ ’کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں، ان کا موبائل بھی مسلسل بند ہے، وہ نیب کے سامنے پیش ہوجائیں گے یا پھر لاہور ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کریں گے‘۔

[pullquote]نواز شریف بغیر ٹریننگ کے کمانڈو ہیں، مریم نواز[/pullquote]

ایون فیلڈ ریفرنس میں 7 سال کی سزا پانے والی مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنے والد اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو کمانڈو قرار دے دیا۔

لندن میں مقیم مریم نواز نے کہا کہ ‘نواز شریف کسی سے نہیں ڈرتے اور والدہ کی علالت کے باوجود قومی ذمہ داری پوری کرنے وطن واپس جائیں گے‘۔

انہوں نے واضح کیا کہ ذاتی ذمہ داری سے قومی ذمہ داری زیادہ بڑی ہے اور نوازشریف بغیر ٹریننگ کے کمانڈو ہیں جو کسی سے ڈرتے۔

مریم نواز نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’جمعے کو وطن پہنچیں گے، گرفتار کرنے والوں گرفتاری پیش کریں گے، بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں’۔

دوسری جانب قانونی ٹیم نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں تیار کرلیں۔

ساتھ ہی نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کے لیے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے ٹویٹر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک حامی صارف کے ٹویٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ڈاکٹر نے کہا ہے کہ وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ والدہ کب دوبارہ ہوش میں آئیں گی لیکن ہم نے جمعے کو واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے’

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے