سوشل میڈیا صارفین کا اداکارہ سارہ خان سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ

ممبئی: بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ سارہ خان کو نامناسب اورمختصر لباس پہننے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ صارفین نے اداکارہ سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کی ناموراداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پراپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مختصر لباس میں نظرآرہی ہیں۔ تاہم سارہ خان کی یہ تصویر صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھائی اور انہیں مختصر اور نامناسب لباس پہن کر تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ سارہ خان مسلمان ہیں اور انہیں اپنے لباس کا انتخاب کافی سوچ سمجھ کرکرنا چاہئیے۔ ایک صارف نے لکھا ’’شاید آپ بھول گئی ہیں کہ آپ ایک مسلم خاتون ہیں، آپ کو اپنا مذہب تبدیل کرلینا چاہئیے کیونکہ اسلام میں اس طرح کے لباس کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے۔‘‘

ایک اور صارف نے لکھا ’’آپ مسلمان ہیں مغربی خاتون نہیں ہیں‘‘، جب کہ ایک اور صارف نے اداکارہ سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ’’شرم کرو سارہ خان، میں آپ سے بے حد متاثرتھی لیکن اب آپ مجھے بالکل پسند نہیں، آپ اپنا مذہب تبدیل کرلیں اس کے بعد جو چاہے کریں۔‘‘

دوسری جانب سارہ خان نے ان تمام صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ’’میں آپ سب کی عزت کرتی ہوں، آپ کی سوچ کی عزت کرتی ہوں، آپ جو کچھ محسوس کرتے ہیں اس سب کی عزت کرتی ہوں اورآپ سب کو بھی چاہئے کہ آپ ہماری عزت کریں۔‘‘

واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان بھارت کے ساتھ متعدد پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں نجی چینل سے نشرہونے والا ڈراما سیریل’’یہ کیسی محبت ہے‘‘ بے حد مقبول ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے