ولولائن جیو ایس این جی اب پاکستان میں

کراچی میں بین الاقوامی سطح کے پریمیم برانڈ لیوبریکنٹ اورآۤٹومیٹو سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ولولائن کی جانب سے اعلیٰ سطح کے ایک وفد کے دورے کے موقعے پر مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں سیمینارمنعقد کیا گیا۔

ولولائن کی مصنوعات 140 ممالک میں فروخت کی جارہی ہیں جب کہ کمپنی کا صدر دفتر امریکا کے شہرنیویارک میں واقع ہے۔

سیمینار میں مقامی اسٹیک ہولڈرس جن مین ٹیکسٹائل مصنوعات کے کارخانے دار، صنعت کار، پاور پلانٹ چلانے والی کمپنیوں کے مندوبین، انجینئرز، کنسلٹنٹس اورمیڈئیا کےنمائندگان شامل تھے۔

سیمینار کا افتتاح چیف آپریٹنگ آفیسر اورینٹ انرجی سسٹمز پرائیوٹ لمٹیڈ جناب انوارالحسن نے کیا۔ اس موقع پر اوای ایس کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب اظہر اقبال نے کہا کہ "ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں بہترین کوالٹی کے گیس انجن آئل میں کام کرنے والے افراد ایک ایسے مارکیٹ لیڈر بنیں جن کی نا صرف فروخت اور خدمات مثالی ہوں بلکہ یہ قابل اعتماد ہونے کی اہلیت سے بھی بھرپور ہوں۔”

ولولائن کا آغاز 1866 میں ڈاکٹر جان ایلس نے ۤآئل ریفائنری کمپنی کی تشکیل سے۔ یہ برانڈ دنیا کے 140 ممالک میں پھیلا ہوا ہے اور تقریبا 6 ہزار ملازمین و تقسیم کار اس کمپنی کے ساتھ وابستہ ہیں۔ ولولائن "دنیا کا پہلا اور بہترین” کے نعرے سے جان جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے