آپ کے کھانے کا طریقہ آپ کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟

eatw

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم کھانے میں کیا کھاتے ہیں، یہ بات ہماری شخصیت کے اظہار کے لیے اتنی اہم نہیں ہے۔ لیکن ہمارے کھانے کا طریقہ دوسروں کو ہمارے بارے میں بہت کچھ بتانے کے لیے کافی ہوتا ہے۔

کھانےکی عادت اور شخصیت کی خصوصیات کے تعلق کےحوالے سے ‘لٹل تھنگز’ ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بلاگ میں ماہر خوراک جولیٹ باغوشین لکھتی ہیں کہ ہمارے کھانے کا طریقہ لوگوں کو ہماری شخصیت کا تعین کرنے کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔

جولیٹ نے بیس برس کے مطالعے کی روشنی میں کھانے کے چند طریقوں کا تعین کیا ہے، جن سے لوگوں کی شخصیت کا اظہار ہوتا ہے۔ آپ بھی دیکھیے کہ آپ کے کھانے کی عادت دوسروں پر کیا انکشاف کرتی ہے۔

آہستہ آہستہ کھانے والے: جولیٹ آہستہ آہستہ چبا کر کھانے والوں کے بارے میں لکھتی ہیں کہ اگر آپ کھانا ختم کرنے میں زیادہ وقت لگاتے ہیں تو، آپ ایک ایسے شخص ہو سکتے ہیں، جو اپنے کھانے سے صحیح معنوں میں لطف اندوز ہونا چاہتا ہے اور جسے کھانا ختم کرنے کی جلدی نہیں ہوتی ہے۔

آپ کی شخصیت کےحوالے سے یہ عادت بتاتی ہے کہ آپ اپنی زندگی کے زیادہ سے زیادہ لمحات سے لطف اٹھانا چاہتے ہیں، دفتر میں آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے، جنھیں کام ختم کرنے کی جلدی نہیں ہوتی ہے۔ آپ تیزی سے کام کرنے کے بجائے اچھا کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور کسی حد تک معمولات کے پکے اور ضدی ہو سکتے ہیں۔ تعلقات کے حوالے سے آپ اپنی زندگی اور ترجحیات کو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ اہم سمجھتے ہیں۔

تیز تیزکھانے والے: ماہر خوارک جولیٹ کے مطابق اگر آپ کھانا تیز تیز کھاتے ہیں تو آپ ایک ایسے شخص ہو سکتے ہیں جو جتنا جلدی ممکن ہو کھانا ختم کر کے اٹھنا چاہتا ہے اور اکثر کھانا ٹھیک طرح سے چبانے کا وقت بھی نہیں لیتے ہیں۔

ملازمت پر آپ اپناکام ڈیڈ لائن سے پہلے مکمل کرنے والوں میں سے ہوتے ہیں اور آپ کے باس اس عادت کی وجہ سے آپ سے خوش ہوتے ہیں۔ آپ میں ایک ساتھ کئی کام بخوبی انجام دینے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ دفتر کے ساتھیوں کے ساتھ ان میں صحت مند مقابلے کا رجحان ہوتا ہے جبکہ آپ کا دماغ دس قدم آگے کے بارے میں سوچتا ہے۔ رشتوں ناتوں کے حوالے سے آپ کے لیے دوسروں کی ضروریات اور خوشیاں خود سے زیادہ اہم ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے لوگ آپ کو دوست رکھنا پسند کرتے ہیں۔

ترتیب سے کھانے والے: اگر آپ کھانا ترتیب سے کھاتے ہیں تو آپ ایک ایسے شخص ہو سکتے ہیں جو کھانا کھاتے ہوئے یہ بالکل گوارا نہیں کرتے کہ کھانے کی پلیٹ میں مختلف چیزیں ایک دوسرے کے ساتھ غلط ملط ہو جائیں۔

آپ چیزوں کو صاف ستھرا دیکھنا پسند کرتے ہیں اور ہر قیمت پر گندگی سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ آپ کی تنظیمی مہارت آپ کو دفتر میں ٹریک پر رکھتی ہے۔ آپ کے کاموں کی فہرست طویل ہو سکتی ہے، جیسا کہ گھر پر بھی آپ کو ڈشیں صاف کرتے اور صفائی کا کام انجام دینے کی عادت ہو سکتی ہے ساتھ ہی آپ گھریلو ذمہ داریوں میں اشتراک کرنا پسند کرتے ہیں اور یہ عادت گھر والوں کی نظر میں آپ کو پسندیدہ بناتی ہے۔

الگ تھلگ کھانے والے: اگر آپ اکیلے میں کھانا پسند کرتے ہیں تو آپ ایک ایسے شخص ہو سکتے ہیں، جو ایک وقت میں ایک قسم کا کھانا پسند کرتا ہے اور ایک کھانا ختم کر کے دوسرا کھانا شروع کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

آپ ایک مبہم اور تفصیل پسند شخصیت کے مالک ہو سکتے ہیں اورآ پ کی چیزوں پر گہری نظر ہوتی ہے۔ ملازمت پر اکثر اپنے کام پر باریک بینی سے نظر رکھنے کی وجہ سے دفتر کے ساتھیوں میں مقبول ہوتے ہیں تاہم رشتوں کے اعتبار سے آپ کی طبیعت حساس اور محتاط ہوتی ہے۔

تمام کھانا ملا کر کھانے والے: اگر آپ ایک ایسے شخص ہیں، جو اپنا تمام کھانا ایک ساتھ ملا کر کھانا پسند کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کے ہر نوالے میں کھانے کی تمام ڈشوں کا ذائقہ ضرور شامل ہو تو آپ ایک مضبوط شخص ہیں اور محسوس کرتے ہیں کہ آپ میں بہت کچھ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

ملازمت پر آپ بڑے بڑے کاموں کی ذمہ داری کا بوجھ اٹھانا چاہتے ہیں۔ تعلقات کے حوالے سے دوستوں اور گھر والوں میں ہر دلعزیز شخصیت پکارے جاتے ہیں اور زندگی میں ہر وقت اہم لوگوں سے ملاقاتیں کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

نئے نئے کھانا کھانے والے: اگر آپ مہم جو ہیں تو آپ ایک ایسے شخص ہو سکتے ہیں جو ہمیشہ نئی اقسام اور غیر ملکی کھانے پسند کرتا ہے، آپ کبھی بور ہونے کی شکایت نہیں کرتے ہیں اور خطرات سے کھیلنا جانتے ہیں۔

آپ کی جرات مندانہ تجویز کی وجہ سے دفتر میں آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ لوگ آپ کی شخصیت سے متاثر ہوتے ہیں تاہم آپ زندگی اور رشتوں کے بارے میں اپنا نقطئہ نظر تبدیل کرنا نہیں چاہتے ہیں اور دوسروں کو بھی مہم جو بننے کی تلقین کرتے ہیں۔

زور زور سے کھانے والے: اگر آپ کے کھانے کا طریقہ دوسروں کو برا معلوم ہوتا ہے تو آپ ایک ایسے شخص ہیں جو سوپ اور دوسرے کھانوں کو زور زور سے آوازیں نکال کر کھاتے ہوئے ذرا نہیں شرماتے ہیں۔

آپ ایک لاپرواہ شخص ہو سکتے ہیں اور آپ اپنے بارے میں دوسروں کی رائے کی پرواہ نہیں کرتے ہیں۔ آپ صرف اپنے دل کی سنتے ہیں اور دنیا کو یہ دیکھانے سے خوفزدہ نہیں ہوتے ہیں کہ آپ کیا ہیں۔ اپنے تعلقات میں آپ اکثر کافی حد تک منہ پھٹ اور کھلے دل کے مالک ہوتے ہیں۔

مخصوص کھانے والے: اگر آپ مخصوص کھانے پسند کرتے ہیں تو آپ ایک ایسے شخص ہو سکتے ہیں جو چند مخصوص ڈشیں کھانا چاہتا ہے اور جب وہ باہر کھاتے ہیں تو ان کے کھانے کے آرڈر کے ساتھ طرح طرح کی درخواستیں ہوتی ہیں۔

آپ اپنے آرام کے زون میں رہنا زیادہ پسند کرتا ہیں اور اس سے باہر آپ کو اپنوں اور دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر طبیعت مکدر لگتی ہے۔ ملازمت پر ان کاموں کو کرنے کی ترجیح دیتے ہیں جس میں مہارت رکھتے ہیں، جبکہ سوالات پوچھنے اور نئی چیزوں کے بارے میں جاننے کی جستجو رکھتے ہیں۔

تیاری سے کھانے والے: اگر آپ منصوبہ بندی کے ساتھ کھاتے ہیں تو آپ ایک ایسے شخص ہو سکتے ہیں جو اپنے کھانے کو چھوٹے چھوٹے نوالوں میں تقسیم کر کے کھاتا ہے۔

آپ مستقبل کے مفکر اور دوسروں کی قیادت کی اہلیت رکھتے ہیں ملازمت پر مسلسل ترقی کے خواب دیکھتے ہیں اور سخت محنت کر کے ترقی کی منزلیں طے کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ تعلقات کے حوالے سے طویل رشتوں میں بندھنا پسند کرتے ہیں اور انھیں نبھانے کا فن بھی جانتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے