ماڈل ایان علی کی جیل میں پولیس اہلکار کے ساتھ سیلفیاں

model1

منی لانڈرنگ کیس میں 4 ماہ سے زائد عرصہ اڈیالہ جیل میں گزارنے والی ماڈل ایان علی جیل انتظامیہ اور بیرک کے باہر تعینات اہلکاروں کے ساتھ بہت اچھا رویہ اختیار کئے رکھا۔ اس کی تازہ مثال ایان علی کی ان کی بیرک کے باہر ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکار کے ساتھ سیلفیاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایان علی کا جیل انتظامیہ کے ساتھ رویہ اس قدر اچھا تھا کہ انہوں نے قیدیوں کے لئے آنے والا کھانا بھی اکثر تناول کیا تھا۔

model2

model3

واضح رہے کہ راولپنڈی اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے ایان علی کو بی کلاس دی ہوئی تھی۔ جیل انتظامیہ نے ایان علی کی بیرک کے باہر ایسے اہلکاروں کو تعینات کیا تھا جو مذہبی رجحان نہ رکھتے ہوں۔ اس کے علاوہ جیل کی سیکیورٹی کیلئے فورسز کے اہلکار بھی موجود رہتے تھے۔ جب بھی ایان علی کی عدالت پیشی ہوتی تو ان کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار خوب بن سنور کر آتے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے