دکی: کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے دھماکا، 3 کان کن جاں بحق

دکی: صوبہ بلوچستان کے ضلع دکی کی مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے نتیجے میں دھماکے سے 4 کان کن دب گئے، جن میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی، دوسری جانب ریسکیو آپریشن کرنے والے 2 کان کن زہریلی گیس سے جاں بحق جبکہ 9 بے ہوش ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ضلع دکی کی مقامی کوئلہ کان میں کان کن کوئلہ نکال رہے تھے کہ صبح 5 بجے کے قریب زہریلی گیس کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں کان بیٹھ جانے سے 4 کان کن ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کے بعد مقامی سطح پر ایک درجن امدادی کارکنوں نے آپریشن شروع کیا، تاہم اس دوران زہریلی گیس سے متاثر ہو کر 2 امدادی کان کن جاں بحق جبکہ 9 بےہوش ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب امدادی کارکنوں نے ملبے تلے دبے ایک کان کن کی لاش نکال لی ہے جبکہ دیگر 3 کان کنوں کی تلاش جاری ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کانوں میں دھماکے کے نتیجے میں مزدوروں کی ہلاکت کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں اور تواتر سے ہونے والے اندہوناک حادثات نے کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے درجنوں افراد کو موت کی وادی میں پہنچا دیا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں بھی ضلع لورالائی کے علاقے چمالنگ میں واقع ایک کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکے کے باعث چار کان کن جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے