اداکاروں میں ڈپریشن: شان شاہد بھی بول پڑے

ہم میں سے ہر ایک زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر ڈپریشن کا شکار ضرور ہوتا ہے اور شوبز سے منسلک سلیبرٹیز بھی ہم سے کچھ مختلف نہیں۔ حال ہی میں اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے ڈپریشن کے بارے میں مداحوں کو بتایا تھا اور اب اداکار شان شاہد نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکاروں کو درپیش ڈپریشن کے مسائل پر اپنے خیالات کا کُھل کر اظہار کیا۔

شان شاہد نے فیس بک پر لکھا، ’ایک فنکار اور اداکار ہونے کا مطلب ہے کہ کسی کے احساسات اور جذبات کی عکاسی کرنا، مثال کے طور پر جیسے ایک مصور وین گوگھ، جس کا درد اس کی مصوری میں جھلکتا ہے، بالکل ایسے ہی ایک اداکار جو مختلف کرداروں میں جیتا ہے، اسے مختلف دکھ درد کو محسوس کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ درست طریقے سے ان کا اظہار کرسکے لیکن بدقسمتی سے بعض اوقات اداکار اس حد کو پار کر لیتے ہیں اور خود ہی ڈپریشن کے عادی ہوجاتے ہیں ‘۔

شان شاہد لکھتے ہیں کہ ’خود پر کسی اور کردار کو طاری کرلینا ایسا ہی ہے، جیسے آپ کسی ایسی چیز سے لڑ رہے ہوں، جس کے آپ عادی ہوگئے ہوں، لیکن اس تاریک سوراخ سے باہر آنے کا کوئی راستہ ضرور ہوتا ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا، ’آج یہ دیکھ کر برا لگتا ہے کہ ہم بغیر فائدہ نقصان دیکھے اپنے کیریئر کا انتخاب کرلیتے ہیں، ہمیں انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا تاریکی حصہ دیکھنے کے بجائے اس کے مثبت پہلوؤں کو دیکھنا چاہیے‘۔

شان شاہد نے بظاہر تو پوسٹ میں کسی بھی اداکار کا نام واضح نہیں کیا لیکن ایسا لگتا ہے جیسے انہوں نے اداکار محسن عباس حیدر کے حوالے سے ہی یہ بات کہی، جنہوں نے دو روز قبل انسٹاگرام پر اپنے ڈپریشن کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی تھی اور مداحوں کی جانب سے نیک پیغامات بھیجنے پر شکریہ ادا کیا تھا، تاہم بعدازاں اداکار نے اپنی یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے