ٹانک میں شوہر نے بیوی، دو بیٹیوں اور بیٹے کو قتل کر کے خود کشی کر لی

ٹانک میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی، دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

ٹانک کے محلہ قاضیانوالہ میں سید رسول نامی شخص نے گھر میں سوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے اس کی بیوی، دو بیٹیاں اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق اور دو بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ زخمی بچوں کو علاج و معالجے کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہونے والے افراد کے جسد خاکی ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیئے گئے ہیں جب کہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

x

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے