حریت رہنما یاسین ملک کی حراست کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کی حراست کے لیے مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں کاروبار زندگی معطل ہے اور سڑکوں پر ٹریفک ناہونے کے برابر ہے۔

کے ایم سی کے مطابق ہڑتال کا مقصد یاسین ملک سے اظہار یکجہتی، نیشنل ہائی وے کی بندش اور تجارت کی معطلی پر احتجاج کرنا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے انتخابات کے ابتدائی دو مراحل کی پولنگ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہوئی جس میں عوام نے اسے ڈھونگ انتخابات قرار دیتے ہوئے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے