نارووال کے علاقے موضع پکھیکے میں کم جہیز لانے پر مبینہ طور پر بیوی کو تیزاب پلانے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ داماد اور اس کے گھر والوں نے بیٹی کو کم جہیز لانے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور تیزاب پلادیا جس کے باعث بیٹی کی حالت تشویش ناک ہے۔
خاتون کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عدنان کی شادی ایک سال قبل مریم بی بی سے ہوئی تھی تاہم مقدمہ درج کر کے شوہر اور سُسر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔