امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کا ٹیکس استثنا ختم کردیا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستانی سفارت کاروں کا ٹیکس استثنا ختم کردیا۔

امریکا میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو رہائش، خوراک، ائیر لائنز، گیس اور یوٹیلٹی پر ٹیکس میں استثنا دیا جاتا تھا جس کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔

امریکا نے 20 کے قریب پاکستانی سفارتکاروں کے لیے ٹیکس استثنا کی سہولت ختم کی اور انہیں ٹیکس استثنا کے لیے جاری کردہ کارڈ 15 مئی کو واپس کرنا پڑے۔

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق ختم کی گئی سہولیات ویانا کنونشن کے تحت دی جاتی ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ ڈپمارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ان معاملات پر پاکستان سے بات چیت جاری ہے، امید ہے کہ معاملات جلد حل کر لیے جائیں گے جب کہ امریکی سفارت کاروں کو پاکستان میں ایسی سہولیات التواء میں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے