امریکی صدر ٹرمپ کی برطانیہ پر بھاری ٹیرف عائد کرنیکی دھمکی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ پر بھی بھاری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دیدی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا برطانیہ نے امریکی ٹیک کمپنیوں پر عائد ٹیکس ختم نہیں کیا تو بڑا ٹیرف لگاوں گا۔

امریکی صدر نے امریکی ٹیک کمپنیوں پر برطانوی ٹیکس کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے اگر اپنی ڈیجیٹل سروس ٹیکس کو ختم نہیں کیا تو اس پر ٹیرف عائد کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا روس کو جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامے سے متعلق معلوم نہیں، لیکن روسی صدر جی 20 اجلاس میں شریک ہوں تو مددگار ہوگا، یقین نہیں کہ وہ آئیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے