سعودی ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کا میزائل حملہ، 26 افراد زخمی

ریاض: سعودی ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 26 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملہ سعودی عرب کے جنوب مغربی حصے میں کیا گیا جہاں باغیوں نے ابہا ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوئے۔

سعودی اتحادی فوج کے ترجمان کے مطابق زخمی خواتین میں میں ایک یمنی، ایک بھارتی اور ایک سعودی خاتون شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والے بچے سعودی شہری ہیں۔

اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ائیرپورٹ پر میزائل حملہ یمن کے ساتھ 200 کلو میٹر شمالی بارڈر سے کیا گیا جو عالمی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے مترادف ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد ان حملوں کو روکنے کے لیے جلد ایکشن لے گا اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دوسری مرتبہ ہے جب حوثی باغیوں کی جانب سے کروز میزائل فائر کیے گئے، حوثی باغیوں نے پہلی مرتبہ دسمبر 2017 میں ابو ظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے